0
Friday 17 Dec 2021 22:47

تاحال ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، وائٹ ہاوس

تاحال ایرانی جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں، وائٹ ہاوس
اسلام ٹائمز۔ امریکی مشیر برائے قومی سلامتی جیک سالیوان نے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے سامنے تقریر میں سابق انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے جانے والے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ دستبرداری کے فیصلے پر شدید تنقید کی اور کہا ہے کہ واشنگٹن تاحال اس غلط فیصلے کی بھاری قیمت چکا رہا ہے۔ جیک سالیوان نے جاری مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ویانا مذاکرات بخوبی آگے نہیں بڑھ رہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کا تاحال کوئی رستہ نہیں جبکہ امریکہ نے یورپی ممالک کے ذریعے ایران کو بتا دیا ہے کہ وہ اس کی جوہری پیشرفت سے بخوبی آگاہ ہے۔ امریکی مشیر قومی سلامتی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبردار ہونے کے ناطے قصور وار ہے اور دعوی کیا کہ امریکی صبر محدود ہے جبکہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایرانی پیشرفت، جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کے امکان کو کم کرنے کا باعث ہے۔
خبر کا کوڈ : 969003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش