0
Friday 17 Dec 2021 23:58

طالبان حکومت نے پہلا بجٹ تیار کر لیا

طالبان حکومت نے پہلا بجٹ تیار کر لیا
اسلام ٹائمز۔ طالبان حکومت نے کسی بھی بیرونی امداد کے ملنے اور منجمد اثاثے بحال نہ ہونے کے باوجود ملک کا پہلا بجٹ تیار کر لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت خزانہ نے ملک کے پہلے سالانہ بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا۔ اس بجٹ کے لیے طالبان حکومت کو فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کافی مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ دو دہائیوں کے دوران ملک کا یہ پہلا سالانہ بجٹ ہے، جو کسی بیرونی امداد کے بغیر اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باوجود تیار کیا گیا ہے۔ افغان وزارت خزانہ کے ترجمان نے مجوزہ بجٹ کا حجم بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ سال 2022ء کے دسمبر تک کے لیے اس بجٹ کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل کابینہ کی منظوری لینا ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 969017
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش