QR CodeQR Code

سیالکوٹ واقعہ، ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

18 Dec 2021 10:43

پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسیکیوشن میں جمع کرایا جائیگا۔ چالان میں ویڈیوز شواہد، اہم دستاویزات شامل ہونگی، تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ پراسیکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پراسیکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسیکیوشن میں جمع کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چالان میں ویڈیوز شواہد اور دیگر اہم دستاویزات شامل ہوں گی، تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس نے ملزمان کے موبائل فونز سے تمام ویڈیو ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ پراسیکیوشن نے مقدمے کا ٹرائل جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب مزید 33 ملزموں کو اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزموں کو 17 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 969049

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969049/سیالکوٹ-واقعہ-ملک-عدنان-کو-گواہ-بنانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org