QR CodeQR Code

افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، جیک سلیوان

18 Dec 2021 10:53

امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہا ہے کہ اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مل کر افغانستان کی معیشت کو بہتر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ براہ راست امداد کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے ہوں گے، انسانی ہمدردی اور امداد کے لیے پاکستانی حکومت بھی افغانستان کے لیے پریشان ہے۔ صدر جوبائیڈن کے میشر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پاکستان امریکا سے تعاون کا خواہش مند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے طالبان اور حقانی نیٹ ورک سے تعلقات پر واضح طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا، اس بنیاد پر پاکستان کا افغانستان میں کیسا کردار رہا اس حوالے سے بھی کچھ کہنا مشکل ہے۔


خبر کا کوڈ: 969050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969050/افغانستان-کی-معیشت-کو-بہتر-کرنے-کوششیں-جا-رہی-ہیں-جیک-سلیوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org