0
Saturday 18 Dec 2021 11:08

برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز ریکارڈ کورونا کیسز

آئرلینڈ میں بارز اور ریسٹورنٹس بند
برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز ریکارڈ کورونا کیسز
اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے ریکارڈ مریض سامنے آ گئے، مزید 93 ہزار45 کیس رپورٹ ہوئے اور 111 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آئرلینڈ میں بازار اور ریسٹورنٹس اتوار کی شام سے 30 جنوری تک کے لیے بند کر نے کا اعلان کر دیا گیا۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیراعظم نے خبردار کیا ہے کہ سال 2022ء کے آغاز سے فرانس میں اومی کرون غالب آ سکتا ہے۔ ادھر جرمنی نے فرانس اور ڈنمارک کو کورونا منتقل کرنے والے ہائی رسک ممالک قرار دیتے ہوئے اتوار سے فرانس، ڈنمارک، ناورے اور لبنان سے آنے والے غیر ویکسین شدہ افراد پر قرنطینہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش