0
Saturday 18 Dec 2021 12:55

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مزید تین ججز تعینات ہو گئے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نئے تعینات ہونے والے ججز سے حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کے بعد افسران اور ججز نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ عدالتی احاطے میں ہونے والی تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نئے تعینات ہونے والے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سے حلف لیا۔ تقریب میں آئی ایچ سی کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں وکلا، ججز اور دیگر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد نئے ججز نے اپنے اپنے عہدوں کا چارج سنبھالا اورسماعت کے لیے مقرر درخواستوں کو سنا۔ جسٹس سردار اعجاز خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے دو کیسز جبکہ جسٹس سمن رفعت امتیاز خان نے تین کیسز کی سماعت کی، تین نئے ججز کی تعیناتی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 9 ہوگئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جے سی پی نے اسلام آباد کے لیے 3 ایڈیشنل ججز کی سفارش کی تھی۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 ناموں کی سفارش پیش کی تھی جن میں سمن رفعت امتیاز، ارباب محمد طاہر اور بیرسٹر سردار اعجاز اسحٰق خان شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش