0
Saturday 18 Dec 2021 13:30

کراچی، سوشل ورکر صبا کے قاتل ملزم نے راز اگل دیا

کراچی، سوشل ورکر صبا کے قاتل ملزم نے راز اگل دیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چند روز قبل قتل کی جانے والی سماجی کارکن صبا کا قاتل پولیس کی گرفت میں آگیا، ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ ملزم نے پولیس کو دیئے گئے ابتدائی بیان میں کہا کہ صبا نے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی، مجھے صبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا، کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتے تھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتارا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے نیو کراچی سیکٹر فائیو جے میں چھریوں کے وار کرکے خاتون کو قتل کر دیا ‏گیا تھا، جس کی شناخت صبا کے نام سے ہوئی تھی، متقولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا اور قاتل کی فوری گرفتاری کیلئے آواز بلند کی تھی اور سوشل میڈیا پر #justiceforsaba کا ٹرینڈ کرتا رہا۔
خبر کا کوڈ : 969072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش