0
Saturday 18 Dec 2021 13:38

سائبیرین ہوائیں، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان

سائبیرین ہوائیں، کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائبیریا کی ہواؤں کے اثرات کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی، رات بھر خنکی چھائی رہی اور صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد اور خشک رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 48 گھنٹے میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صبح و شام ہواؤں کے باعث سردی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 969074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش