QR CodeQR Code

کراچی، پولیس اہلکار کی سرپرستی میں جوئے سٹے کے اڈے چلنے کا انکشاف

18 Dec 2021 13:45

پولیس نے چاکیواڑہ عمر لین سے پولیس اہلکار اعجاز عرف پیما کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزم چاکیواڑہ میں بڑے پیمانے پر جوئے کا اڈا چلا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کا اہلکار جوئے سٹے کے اڈے کا سرپرست نکلا، پولیس نے چاکیواڑہ عمر لین سے پولیس اہلکار اعجاز عرف پیما کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چاکیواڑہ عمر لین سے پولیس اہلکار اعجاز عرف پیما کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سٹی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ ملزم چاکیواڑہ میں بڑے پیمانے پر جوئے کا اڈا چلا رہا تھا۔ سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ اہلکار کی نشاندہی پر دیگر 4 ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا، دیگر ملزمان میں نیاز احمد عبداللہ، عامر اور عبدالناصر شامل ہیں۔ ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ پولیس اہلکار کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، 13 ہزار 700 روپے اور شراب برآمد کرلی گئی ہے اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں کراچی میں 363 منشیات کے اڈے پولیس سرپرستی میں چلائے جانے کے انکشاف سامنے آیا تھا، جس کے بعد اسپیشل برانچ پولیس نے محکمے کی کالی بھیڑوں کی فہرست آئی جی سندھ کو ارسال کی گئی تھی، فہرست میں ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کے نام شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 969076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969076/کراچی-پولیس-اہلکار-کی-سرپرستی-میں-جوئے-سٹے-کے-اڈے-چلنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org