QR CodeQR Code

کوئٹہ، دھرنے میں پیسے تقسیم کرنے پر عبدالقدوس بزنجو کیخلاف پٹیشن دائر

18 Dec 2021 15:26

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین اجازت نہیں دیتا کہ کوئی دھرنے میں پیسے تقسیم کرے۔ وزیراعلیٰ کے اس عمل سے عوام کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گوادر دھرنے میں نوٹ تقسیم کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدالت عالیہ بلوچستان میں پٹیشن دائر کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ پٹیشن ایڈوکیٹ امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ دھرنے میں پیسے تقسیم کرے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں کہ انہوں نے عوام الناس کے درمیان خیرات تقسیم کی ہے۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے اس طرح پیسے تقسیم کرنے سے عوام کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے۔ اگر وزیراعلیٰ بلوچستان کو پیسے دینے تھے، تو گوادر کو پیکج دیتے۔ درخواست پر کسی قسم کا ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969092/کوئٹہ-دھرنے-میں-پیسے-تقسیم-کرنے-پر-عبدالقدوس-بزنجو-کیخلاف-پٹیشن-دائر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org