QR CodeQR Code

شیر شاہ میں دھماکے کی جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں، سوئی سدرن گیس

18 Dec 2021 18:35

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ دھماکے کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ شیر شاہ میں دھماکے کی جگہ پر کوئی گیس پائپ لائن نہیں ہے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق کمپنی کی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں، علاقے میں موجود تمام گیس پائپ لائنز بالکل محفوظ ہیں اور انہیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بھی اپنے کلیئرنس سرٹیفکیٹ میں وجہ سیوریج لائن میں دھماکا بتایا ہے جو کہ دھماکے میں بری طرح سے تباہ ہونے والی عمارت کے بالکل نیچے سے گزر رہا تھا، وقوعہ پر قدرتی گیس کی کوئی بو نہیں تھی، دھماکے کے بعد آگ بھی نہیں لگی، جس سے واضح ہے کہ دھماکے کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی پائپ لائن سے جوڑا نہیں جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 969132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969132/شیر-شاہ-میں-دھماکے-کی-جگہ-پر-کوئی-گیس-پائپ-لائن-نہیں-سوئی-سدرن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org