QR CodeQR Code

شیر شاہ دھماکہ، ایم کیو ایم کا عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار

18 Dec 2021 18:48

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عالمگیر خان اور تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عالمگیر خان سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور جنت الفردوس میں انکے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے عالمگیر خان اور تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ عالمگیر خان سمیت تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔


خبر کا کوڈ: 969138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969138/شیر-شاہ-دھماکہ-ایم-کیو-کا-عالمگیر-خان-کے-والد-انتقال-پر-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org