0
Saturday 18 Dec 2021 19:50

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کیخلاف سڑکوں پر نکلیں، خرم شیر زمان

سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کیخلاف سڑکوں پر نکلیں، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ یہ اسمبلی تاریخ ساز ہے، ہم اس اسمبلی کا بہت احترام کرتے ہیں، اس اسمبلی میں عوام کے مفاد میں قانون سازی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، مگر گزشتہ کئی سالوں سے سندھ  اسمبلی میں کالے قانون پاس کئے جارہے ہیں، نئے بلدیاتی ایکٹ کو سب جمہوریت پسند جماعتوں نے مسترد کیا ہے، کل ہم وزیراعلیٰ کو اکثریت اور اقلیت کا فرق سمجھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار کو ہم نے سندھ اسمبلی کے باہر پرامن احتجاج رکھا ہے، تحریک انصاف کے پر امن احتجاج کیلئے مراد علی شاہ نے سرکاری مشنری لگائی ہوئی ہے۔ مراد علی شاہ نے ہمارے پر امن مظاہرین پر واٹر کینن اور لاٹھی چارج کی تیاری کی ہوئی ہے، انشاللہ کل دوپہر 12 بجے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ ہوگا، اگر ہماری خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی تو ذمہ دار بلاول ہوگا۔ اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی ارسلان تاج، جمال صدیقی، ادیبہ عارف حسن، پی ٹی آئی رہنما عدنان اسماعیل، نواز مندوخیل سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ سندھ کے حقوق کی لڑائی لڑ رہے ہیں، ہماری لڑائی کراچی کے علاوہ لاڑکانہ سکھر و دیگر شہروں کی لڑائی ہے، پیپلز پارٹی کا بل آرڈننس سے بھی بدتر ہے، ہمارے قانون پر پنجاب کے پی میں کوئی احتجاج نہیں کررہا ہے، بہترین قانون بنانے پر پنجاب کے لوگ خوشی سے ڈھول بجا رہے ہیں، صوبے میں منرل واٹر پیا جاتا ہے، بیماری کیلئے پرائیویٹ کلینک جایا جاتا ہے، صوبے میں کتوں کی ویکسین نہیں ہیں، دو نمبر کالے قانون کی حمایت نہیں کرسکتے، کل عوام سے درخواست ہے کہ اس احتجاج میں شرکت کریں، صوبے کے عوام پی پی کیخلاف سڑکوں پر نکلیں، یہ حکومت صرف کرپشن میں لگی ہوئی ہے۔ ہم سمجھتے تھے بااختیار مئیر آئے گا مگر پی پی سندھ کے شہروں میں بے اختیار مئیر لارہی ہے، مئیر معاشی طور پر کمزور ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 969154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش