QR CodeQR Code

ایام فاطمیہ میں اسوہ فاطمی (س) پر عمل پیرا ہونے کا درس ملتا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

18 Dec 2021 19:56

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ حضرت فاطمہ الزہراء (س) نے دینی اقدار اور حجاب کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے نظام ولایت و امامت کی حفاظت اور انحراف کے سدباب کے لئے میدان میں آکر اصلاح امت کا فریضہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایام فاطمیہ میں ہمیں اسوہ فاطمی (س) پر عمل پیرا ہونے کا درس ملتا ہے، حجاب سیدہ النساء العالمین کی میراث اور امانت ہے، مسلم خواتین سیرت زہراء (س) پر عمل کرتے ہوئے عفت، حیاء اور حجاب کی حفاظت کریں۔ ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ کا ایک اہم پہلو امت کے اجتماعی مسائل میں خواتین کا سرگرم کردار ہے، آپ (س) نے دینی اقدار اور حجاب کی مکمل حفاظت کرتے ہوئے نظام ولایت و امامت کی حفاظت اور انحراف کے سدباب کے لئے میدان میں آکر اصلاح امت کا فریضہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 969156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969156/ایام-فاطمیہ-میں-اسوہ-فاطمی-س-پر-عمل-پیرا-ہونے-کا-درس-ملتا-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org