QR CodeQR Code

کوئٹہ، غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری

18 Dec 2021 22:57

ٹریفک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی گاڑیوں اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔ اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کیپٹن (ر) شیر علی کے خصوصی احکامات پر ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئٹہ میں کابلی گاڑیوں، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ آج مختلف کارروائیوں کے دوران ٹریفک پولیس نے متعدد رکشوں اور گاڑیوں کو چالان کیا۔ اس موقع پر ٹریفک پولیس سارجنٹ مہدی حسن نے کہا کہ غیر قانونی اور کابلی گاڑیوں، کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف ہماری کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایسی گاڑیوں کو بند کر رہے ہیں۔ ٹریفک رول اور ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک رولز کو فالو کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 969176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969176/کوئٹہ-غیر-قانونی-گاڑیوں-کیخلاف-ٹریفک-پولیس-کی-کارروائیاں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org