QR CodeQR Code

ایرانی جوہری معاہدے میں واپسی تاحال پہلی ترجیح ہے، امریکی دعوی

18 Dec 2021 22:58

میڈیا کیساتھ گفتگو میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) میں امریکی واپسی کیلئے مذاکرات کا آغاز تاحال واشنگٹن کی پہلی ترجیح ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے اپنی تازہ پریس کانفرنس میں دعوی کیا ہے کہ امریکہ، ایرانی جوہری معاہدے میں اپنی دوبارہ شمولیت کے لئے سنجیدہ ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ دعوی بھی کیا کہ ابھی اس بارے کچھ کہنا بھی قبل از وقت ہو گا کہ کیا ایران مثبت انداز میں مذاکرات کی میز پر لوٹا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انتخابات کے دوران جدید امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایرانی جوہری معاہدے میں امریکی واپسی کا نعرہ لگایا گیا تھا جبکہ دوسری جانب عائد پابندیوں کے خاتمے کے لئے 1+4 گروپ کے ساتھ ویانا میں جاری ایرانی مذاکرات کے حوالے سے عالمی برادری بارہا کہہ چکی ہے کہ جاری مذاکرات میں ایران مکمل طور پر سنجیدہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 969177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969177/ایرانی-جوہری-معاہدے-میں-واپسی-تاحال-پہلی-ترجیح-ہے-امریکی-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org