0
Saturday 18 Dec 2021 23:07

تربت، ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار جانبحق

تربت، ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار جانبحق
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شر پسند عناصر کی جانب سے تربت میں قائم ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے مقامی پارک کے قریب واقع مین روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود 1 ایف سی اہلکار موقع پر جانبحق ہوگیا ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے واقعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش