QR CodeQR Code

تربت، ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک اہلکار جانبحق

18 Dec 2021 23:07

فائرنگ کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شر پسند عناصر کی جانب سے تربت میں قائم ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تربت کے مقامی پارک کے قریب واقع مین روڈ پر قائم ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود 1 ایف سی اہلکار موقع پر جانبحق ہوگیا ہے۔ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر جائے واقعہ پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مسلح افراد کی تلاش شروع کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 969183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969183/تربت-ایف-سی-چیک-پوسٹ-پر-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-ایک-اہلکار-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org