0
Saturday 18 Dec 2021 23:46

اومیکرون مؤثر ویکسی نیشن والے ممالک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او

اومیکرون مؤثر ویکسی نیشن والے ممالک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈبلیو ایچ او
اسلام ٹائمز۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون دنیا کے 89 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او نے کہا ہے کہ 89 ممالک میں پھیل رہے اومیکرون وائرس کی تعداد ہر ڈیڑھ سے 3 دن میں دگنی ہوتی جارہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی تبدیل شدہ نئی شکل زیادہ تر اعلیٰ سطح کی قوتِ مدافعت کی حامل آبادی والے ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔ ان ممالک میں ویکسی نیشن کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ تیزی سے پھیلنے کی شرح کو مدَنظر رکھتے ہوئے غالب گمان یہی ہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم ڈیلٹا پر بھی سبقت لے جائے گی۔ عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اومیکرون کے اس تیزی سے پھیلنے کی وجہ موجودہ قوتِ مدافعت کے غیر موثر ہونے سے ہے یا وائرس کی صلاحیت منتقلی کا دیگر اقسام سے زیادہ موثر ہونا ہے یا پھر دونوں ہی وجوہات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش