QR CodeQR Code

علامہ عارف حسینی نے ملتِ جعفریہ کو سیاست کی طرف متوجہ کیا

انتہاء پسند مذہبی جماعتوں کے پیچھے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ رہی ہے، منیر گیلانی

علامہ ساجد علی نقوی نے علامہ عارف الحسینی کے فلسفہ سیاست کو عملی شکل دی

19 Dec 2021 09:39

لاہور میں صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حضرت علیؑ جیسا نظام حکومت ہی اصولی سیاست کو فروغ دے سکتا ہے، حضرت علیؑ نے اپنی حکومت میں انصاف کا بول بالا کیا اور مثالی نظام عدل سے اسلام کوفروغ ملا۔ منیر گیلانی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی نے ملت جعفریہ کو سیاست کی طرف متوجہ کیا، ع۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی ایچ اے فیز تھری لاہور میں سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی کی جانب سے سینیئر صحافیوں کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔ معروف کالم نگاروں اور سینیئر رپورٹرز نے شرکت کی۔ عشایئے میں چودھری خادم حسین، خواجہ فرخ سعید، شعیب الدین چاچو، نذیر بھٹی، صداقت شاہ، تصور حسین شہزاد، مبشر نقوی، اعجاز لاہوری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر تعلیم سید منیر حسین گیلانی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور لاہور میں پیپلز پارٹی قیادت کے بحران کا شکار ہے، انتہاء پسند مذہبی جماعتوں کے پیچھے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ رہی ہے، سیاسی جماعتوں کیخلاف منفی مقاصد کیلئے مذہبی جماعتوں کو استعمال کیا جاتا رہا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ میرے جیسے متوسط طبقے کے دل کے بہت قریب تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج سیاسی اتحاد بنانے اور سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے نوابزادہ نصراللہ خان جیسی شخصیت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علیؑ جیسا نظام حکومت ہی اصولی سیاست کو فروغ دے سکتا ہے، حضرت علیؑ نے اپنی حکومت میں انصاف کا بول بالا کیا اور مثالی نظام عدل سے اسلام کو فروغ ملا۔ منیر گیلانی کا کہنا تھا کہ علامہ عارف حسین الحسینی نے ملت جعفریہ کو سیاست کی طرف متوجہ کیا، علامہ ساجد علی نقوی نے علامہ عارف الحسینی کے فلسفہ سیاست کو عملی شکل دی۔


خبر کا کوڈ: 969212

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969212/انتہاء-پسند-مذہبی-جماعتوں-کے-پیچھے-ہمیشہ-اسٹیبلشمنٹ-رہی-ہے-منیر-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org