QR CodeQR Code

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بس سٹاپس پر بغیر اجازت اشہتار لگانے پر پابندی

19 Dec 2021 14:49

غیرقانونی طور پر بس سٹاپس پر تشہری پوسٹرز اور سٹیکرز چسپاں کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بس سٹاپس پر تشہیری پوسٹرز اور سٹیکرز چسپاں کرنیوالی فرم کو تحریری وارننگ نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بس سٹاپس کو بغیر اجازت تشہری مہم کیلئے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر قانونی طور پر بس سٹاپس پر تشہری پوسٹرز اور سٹیکرز چسپاں کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بس سٹاپس پر تشہیری پوسٹرز اور سٹیکرز چسپاں کرنیوالی فرم کو تحریری وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر کی شاہراہوں پر بنائے گئے بس سٹاپس پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کا اثاثہ ہیں، شہر کے ایک ہزار سے زائد بس سٹاپس پر بغیر اجازت تشہیری پوسٹرز چسپاں کرنیوالوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 969251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969251/لاہور-سمیت-پنجاب-بھر-میں-بس-سٹاپس-پر-بغیر-اجازت-اشہتار-لگانے-پابندی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org