0
Sunday 19 Dec 2021 16:04

جماعت اسلامی انبیائے کرام کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے، محمد حسین محنتی

جماعت اسلامی انبیائے کرام کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی تبدیلی کیلئے جدوجہد اور انبیائے کرام کے مشن کو آگے بڑھا رہی ہے، محض چہروں کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہی ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے اور عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں مقامی نظم و ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع حاجی دیدار لاشاری نے ضلع کی سیاسی، دعوتی و تنظیمی صورتحال سے امیر صوبہ کو آگاہ کیا۔ مقامی امیر ہدایت اللہ رند، الخدمت کے ضلعی صدر غلام حیدر پیرزاد، علی حیدر اور دیگر ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی امیر نے جیکب آباد میں الامرکز اسلامی کے تعمیر نو کا دورہ اور خیر وبرکت کی دعا بھی کی۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ جیکب آباد سمیت سندھ میں غربت و افلاس اور لوگوں کا صاف و میٹھے پانی سے تاحال محرومی منتخب نمائندوں اور حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں، اہل و دیانتدار قیادت ہی قوم کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش