0
Sunday 19 Dec 2021 16:39

لسبیلہ، ٹرانسپورٹرز کا کوسٹ گارڈز کیخلاف احتجاج، کوچ نذر آتش

لسبیلہ، ٹرانسپورٹرز کا کوسٹ گارڈز کیخلاف احتجاج، کوچ نذر آتش
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کوسٹ گارڈ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لسبیلہ میں اپنی بس کو آگ لگا کر جلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ناکہ کھارڑی کے مقام سے ٹرانسپورٹرز نے کوچ کو آگ لگا کر احتجاج کا آغاز کردیا ہے، جسکی وجہ سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بلاک ہوچکا ہے۔ ہزاروں مسافر پریشان ہوچکے ہیں اور شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوسٹ گارڈ کی ظلم و زیادتیاں جاری ہیں۔ کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ ناکہ کھاری کے مقام پر غیر قانونی طور پر تنگ کرتے ہیں اور ہمارا کوئی پرسان حال نہیں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ چیکنگ کے بہانے کئی گھنٹے مسافروں کی تزلیل کرکے انکو روکے رکھتے ہیں۔ گاڑیوں کو اینٹی اسمگلنگ کے لئے چیک کرنے کے اختیارات کسٹمز کے پاس ہے۔ کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے، مگر ہمارے بچوں کی روزی روٹی کا نوالہ جان بوجھ کر چینا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہماری داد رسی نہیں کی گئی تو پورے بلوچستان میں احتجاج کرتے ہوےت ہم اپنی کوچز کو آگ لگا دینگے۔ کوسٹ گارڈ کا جو کام ہے، وہ سمندری حدود میں ہے۔ اسے وہاں منتقل کیا جائے تاکہ بلوچستان کے عوام سکون کی زندگی بسر کرسکیں۔ مظاہرین ٹرانسپورٹرز نے کور کمانڈر کوئٹہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں کوسٹ گارڈ کی ظلم سے بچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 969266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش