0
Sunday 19 Dec 2021 20:24

تفتان، مسافر کوچ کو حادثہ، ایک خاتون جانبحق، متعدد زخمی

تفتان، مسافر کوچ کو حادثہ، ایک خاتون جانبحق، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ تیز رفتاری کے باعث ایک مسافر بس تفتان کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ جس میں ایک خاتون جاں بحق، جبکہ 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے تفتان جا رہی تھی۔ کوہ دلیل کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ کا سامنا ہوا۔ لیویز حکام نے خاتون کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔ بعض دیگر ذرائع کے مطابق مسافر بس المکہ کوچ کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 969284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش