QR CodeQR Code

کوئٹہ، کینٹ کے رہائشی علاقوں میں قائم اسکولوں کیخلاف کارروائی

19 Dec 2021 21:03

کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات ہر عملدرآمد کرتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے۔ مبینہ اسکولوں کو متعدد بار نوٹس جاری کئے، مگر انہوں نے اسکولز بند نہیں کئے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر کوئٹہ میں بھی کنٹونمنٹ ایریا کے رہائشی علاقوں میں غیر قانونی طور پر قائم نجی سکولوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راجہ حیدر شجاع کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں غیر قانونی طور پر قائم نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے سلسلے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نجی تعلیمی اداروں کو تین سال سے متعدد بار نوٹسز جاری کرنے کے باوجود ان اداروں کو ختم نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو سے تین روز میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ وزرات دفاع کو ارسال کردی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر کنٹونمنٹ کے رہائشی علاقوں میں قائم تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا اور عدالتی احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 969292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969292/کوئٹہ-کینٹ-کے-رہائشی-علاقوں-میں-قائم-اسکولوں-کیخلاف-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org