QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کے 5 سو نوجوانوں کو فنی تربیت اور بیرون ملک روزگار دینے کا معاہدہ طے پا گیا

19 Dec 2021 22:39

جی بی رورل سپورٹ پروگرام اور جی بی اورسیز ٹریڈ، ٹیسٹنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب گلگت میں ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے 5 سو نوجوانوں کو فنی تربیت اور بیرون ملک روزگار دینے کا معاہدہ طے پا گیا۔ جی بی رورل سپورٹ پروگرام اور جی بی اورسیز ٹریڈ، ٹیسٹنگ اینڈ ٹریننگ سنٹر کے مابین معاہدے پر دستخط کی تقریب گلگت میں ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ دونوں اداروں کے درمیان پہلے مرحلے میں 45، دوسرے مرحلے میں 150 نوجوانوں کو کامیابی کے ساتھ تربیت فراہم کرنے اور بعد ازاں بیشتر نوجوانوں کو بیرون ممالک باعزت روزگار کی فراہمی کے معاہدے کی کامیابی کے بعد تیسرے مرحلے میں 500 نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں شارٹ کورسز کے بعد بیرون ممالک میں روزگار کی فراہمی کے معاہدے پر باقاعدہ دستخط کر لئے  گئے ہیں۔ گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام آفس چنار باغ میں جی بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبد الطیف اور جی بی او ٹی ٹی ٹی سی کے ایم ڈی ولی جان نے معاہدے پر دستخط کیے۔


خبر کا کوڈ: 969296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969296/گلگت-بلتستان-کے-5-سو-نوجوانوں-کو-فنی-تربیت-اور-بیرون-ملک-روزگار-دینے-کا-معاہدہ-طے-پا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org