0
Sunday 19 Dec 2021 22:41

امریکہ کے پس پشت یہودی ایجنڈا ہے جو دنیا کے امن کو تباہ و برباد کررہے ہیں، مولانا اجمل قادری

امریکہ کے پس پشت یہودی ایجنڈا ہے جو دنیا کے امن کو تباہ و برباد کررہے ہیں، مولانا اجمل قادری
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹر محمد اجمل قادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں علماء کی دعوت کے جواب میں او آئی سی وزرائے خارجہ موجود ہیں، اللہ تعالی نے آج پاکستان کو مسلم امہ کی قیادت کا جو مقام دیا ہے ہمیں افغانستان کو آزاد کروا کر اور قیادت علما کو دے کر چین اور روس کے ساتھ آگے بڑھنا ہے، ملک میں جب تک اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا امن قائم میں نہیں ہوگا، آج جب ہم یہاں تحفظ افغانستان و پاکستان کی بات کررہے ہیں اور آج پاکستان اگر اس مقام پر پہنچا ہے تو یہ افغانستان کی وجہ ہے، آج پاکستان کی قیادت نہ نوازشریف کے بس میں ہے نہ عمران خان کے بس کی بات ہے، زرداری کسی قطار میں نہیں ہیں، جو نعرہ عمران خان دیتے ہیں وہ انقلاب نہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات کے لئے حکومتی اقدامات زیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمیعت علمائے اسلام پاکستان کے زیراہتمام رضا ہال ملتان میں منعقدہ چوتھے تربیتی علماو استحکام پاکستان کنونشن میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں پیر حسن ناصر، مفتی خالد محمود اظہر، مولانا ریاض جمیل، مولانا عبد الحفیظ کھوکھر، مولانا عبدالرب امجد، مفتی عرفان الحق قادری، مولانا ربنواز قاسمی، مولانا عبد اللہ، قاری بلال قادری، مفتی محمدسجاد فاروقی، قاری محمد صدیق، قاری محمد فاروق سمیت دیگر علماکرام نے خطاب کیا۔

مولانا محمد اجمل قادری نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب کسی ملک کا سفیر نہیں آتا تھا یہ علمائے کرام کی جدوجہد ہی ہے کہ آج 35 سے زائد وزرائے خارجہ موجود ہیں، آج اگر پاکستان اس مقام پر پہنچا ہے تو اس کی وجہ افغانستان ہے، آج پاکستان کی قیادت نہ نواز شریف کے بس میں ہے نہ عمران خان کے بس کی بات ہے، زرداری کسی قطار میں نہیں ہیں، ہمیں آج اس سمت بڑھنا ہے کہ افغانستان کی قیادت علماء کو دی جائے اور روس و چین کے ساتھ آگے بڑھا جائے، جو نعرہ عمران خان لگاتا ہے وہ نعرہ انقلاب کا نہیں، امریکہ کو چار وں شانے چت کرکے ہی جب افغانستان منطقی نتیجے پر پہنچنے گا تب حقیقی انقلاب آئے گا کیونکہ امریکہ کے پس پشت یہودی ایجنڈا ہے جو دنیا کے امن کو تباہ و برباد کررہے ہیں۔ پیر حسن ناصر، مفتی خالد محمود اظہر نے کہا کہ سیاست حکومت علماء کا حق ہے، علمائے کرام آگے آئیں جب علما آگے بڑھیں گے تب ہی ملک میں استحکام آئے گا اور ترقی و خوشحالی آئے گی۔

 مولانا ریاض جمیل، مولانا عبد الحفیظ کھوکھر، مولانا عبدالرب امجد، مفتی عرفان الحق قادری، مولانا ربنواز قاسمی، مولانا عبداللہ نے کہا کہ آج اقتدار پر جو قابض ہیں وہ ملک کے حقیقی مالک ہیں، یہ علما ہی ہیں کہ جنہوں نے شیراں والی سرکار مفتی احمد علی لاہوری کی قیادت میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا، عوام نے کرپٹ سیاستدانوں کو بار بار آزما لیا جنہوں نے کرپشن و لوٹ مار کی عوام کے حقوق غصب کئے عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوچکا ہے، اسی لئے وہ آئندہ عام انتخابات میں علما کا ساتھ دیں تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو اور ہم ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوں، ملک میں جب تک اسلامی نظام قائم نہیں ہوگا امن قائم میں نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 969297
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش