QR CodeQR Code

ملتان، جے ایس او کے زیراہتمام سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

19 Dec 2021 23:48

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنمائوں نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول نے قوم کو دہشتگردوں کے خلاف متحد کردیا، شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ آرمی پبلک سکول اور سانحہ مشرقی پاکستان دسمبر کے ایسے واقعات ہیں جو پاکستان کے لیے بھیانک ہیں، آج پاکستان کو داخلی و خارجی محاذ پر مشکلات درپیش ہیں، سیاسی و قومی جماعتوں کو ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کی یاد میں ملتان پریس کلب کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر ذیشان حیدر شمسی، شیعہ علماء کونسل ملتان کے رہنما مولانا سجاد علی نقوی، خضر جسکانی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنما ئوں نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول نے قوم کو دہشتگردوں کے خلاف متحد کردیا، شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا، سانحہ آرمی پبلک سکول اور سانحہ مشرقی پاکستان دسمبر کے ایسے واقعات ہیں جو پاکستان کے لیے بھیانک ہیں، آج پاکستان کو داخلی و خارجی محاذ پر مشکلات درپیش ہیں سیاسی و قومی جماعتوں کو ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 969305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969305/ملتان-جے-ایس-او-کے-زیراہتمام-سانحہ-اے-پی-شہداء-کی-یاد-میں-شمعیں-روشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org