QR CodeQR Code

حکومتی مفاہمتی پالیسی امریکی پالیسیوں پر عملدرآمد کا نام ہے، فضل الرحمان

6 Sep 2011 23:45

اسلام ٹائمز: جے یو آئی کے مرکزی امیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جنگ بندی امریکہ اپنے مخدوش مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کرا رہا ہے، امریکہ مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں، سرائیکیوں کے مفاد میں ہر قدم اٹھائیں گے ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں۔


بھکر:اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی مفاہمتی پالیسی امریکی پالیسیوں پر عملدرآمد کا نام ہے، سرائیکیوں کے مفاد میں ہر قدم اٹھائیں گے ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، کراچی روزگار کی جگہ ہے اس کو ایک سازش کے تحت مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی روایتی انداز میں کام چلا رہی ہے اس کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کے ذریعے مستقل قانون سازی ہونی چاہئے تاکہ پوری قوم کمیٹی کے فیصلوں کی پابند ہو، انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ بندی امریکہ اپنے مخدوش مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے کرا رہا ہے۔ امریکہ مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں، امریکہ معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، 14 کھرب ڈالر کا مقروص ہو چکا ہے، اوباما کو امریکی کانگریس سے نئی اقتصادی و معاشی پالیسی کی منظوری کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرائیکیوں کے مفاد میں ہر قدم اٹھائیں گے، سرائیکی محاذ سے مشاورت کرینگے کسی اور سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، کراچی روزگار کی جگہ ہے اس کو ایک سازش کے تحت مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے، سرکاری اراضی پر قبضہ حاصل کرنے کیلئے گروپوں کی شکل میں لڑائیاں ہو رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 96931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/96931/حکومتی-مفاہمتی-پالیسی-امریکی-پالیسیوں-پر-عملدرآمد-کا-نام-ہے-فضل-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org