QR CodeQR Code

آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت

20 Dec 2021 01:03

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال اور افغان امور پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے لیے ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آرمی چیف نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے اور افغانستان کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان سعودیہ عرب کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو خاص مقام دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا استحکام کے لیے تنازع کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے اپنے تمام ہمسائیوں کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ سعودی وزیرخارجہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈرمنیجمنٹ وعلاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 969315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969315/آرمی-چیف-سے-سعودی-وزیر-خارجہ-کی-ملاقات-خطے-صورتحال-اور-افغان-امور-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org