0
Monday 20 Dec 2021 01:18

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر امیر حسین عبدالہیان نے ملاقات کی، جس میں اسٹریٹجک ماحول بالخصوص افغانستان کی صورتحال، دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں پاک ایران بارڈر سکیورٹی میکنزم بھی زیر بحث آیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے حامل دو برادر ہمسائے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون گذشتہ برسوں سے مضبوط ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش