0
Monday 20 Dec 2021 15:38

لاہور، تحریک لبیک کے 11 کارکنان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

لاہور، تحریک لبیک کے 11 کارکنان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک لبیک کے 11 گرفتار کارکنان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے درخواست پر سماعت کی۔ تحریک لبیک کے 11 کارکنان کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزمان کو رہائی کیلئے 1 ،1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ ملزمان کی جانب سے سلیم کھوکھر اور اسریٰ چودھری ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ملزمان کیخلاف شفیق آباد پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان میں ضیا، شہزاد، راقب، ارشد، یونس، آصف، زید، حامد، اصغر، دلاور اور محمد شہزاد شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش