0
Monday 20 Dec 2021 16:01

پنجاب میں ایک لاکھ اسامیوں پر بھرتی کا منصوبہ تیار

پنجاب میں ایم پی ایز اور ایم این ایز کو ملازمتوں کا کوٹہ دینے کا فیصلہ
پنجاب میں ایک لاکھ اسامیوں پر بھرتی کا منصوبہ تیار
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ایک لاکھ نوکریوں کی بندر بانٹ کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت ووٹ بینک بڑھانے کیلئے اپنے اراکین اسمبلی کیلئے درجہ چہارم سے لیکر گریڈ 15 تک 5 ہزار سے زائد پوسٹوں پر کوٹہ مختص کرے گی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں ایک لاکھ نوکریوں دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر ابھی بھرتیوں کا عمل کاغذی کارروائی تک محدود ہے۔ ان بھرتیوں میں اب حکومت درجہ چہارم کیساتھ ساتھ گریڈ 5 سے لیکر 15 تک کی پوسٹوں پر بیروزگاروں کی تعیناتی کیلئے اپنے ایم پی اے اور ایم این ایز کا کوٹہ مختص کرے گی۔

’’اسلام ٹائمز‘‘ کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے پنجاب حکومت نے باقاعدہ اپنی تیاری مکمل کرلی ہے اور اداروں سے نئی خالی آسامیوں پر بھرتیوں اور ضلع کی بنیاد پر نوکریوں کی تقسیم کا فارمولا بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق پہلے فیز میں 35 ہزار پوسٹوں میں سے 5 ہزار سے زائد پوسٹوں کا کوٹہ حکومتی ارکان کیلئے مختص کیا جائے گا۔ حکومتی ارکان اپنے اس کوٹے کے تحت کسی کو بھی بھرتی کرا سکیں گے۔ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ بھرتیوں کا کوٹہ ڈی جی خان، لاہور اور گوجرانوالہ کیلئے مختص کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت پہلے فیز میں سکول ایجوکیشن، صحت، ہاوسنگ اور سول ڈیفنس میں نوکریاں دینے کیلئے اپنے ایم پی اے، ایم این اے کو کوٹہ دے گی۔ جبکہ دیگر اسامیوں پر بھرتیاں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 969383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش