0
Monday 20 Dec 2021 16:28

تحریک لبیک کی سینیئر قیادت کیخلاف کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی

تحریک لبیک کی سینیئر قیادت کیخلاف کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں تحریک لبیک کے 24 سینیئر رہنماؤں کیخلاف 2018 میں درج ہونیوالے کیس پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران کیس کی تمام کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ تحریک لبیک پاکستان کے 25 رہنماوں کیخلاف 2018 میں تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ اس مقدمہ میں تحریک لیبک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی مرحوم بھی ملزم تھے، مگر عدالت نے علامہ خادم رضوی کا نام اب مقدمہ سے نکال دیا ہے۔

کیس میں 20 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں اور ملزمان نے اپنا دفعہ 342 کا بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔ عدالت نے وکلاء کو کیس پر حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا اور مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان کی جانب سے ملک افتخار اعوان اور اسری چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ کیس میں پیر سید ظہیر الحسن شاہ نائب امیر تحریک لیبک بھی ملزم ہیں۔ دیگر ملزمان میں حفیظ اللہ علوی، علامہ فاروق الحسن، پیر افصل قادری، علامہ وحید نور، مفتی عباس رضا قادری سمیت دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش