QR CodeQR Code

پنجگور، سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ

20 Dec 2021 17:29

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذرئعے کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے نواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکہ کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969397

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969397/پنجگور-سکیورٹی-فورسز-کی-گاڑی-پر-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org