QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، متعدد افراد گرفتار

20 Dec 2021 17:42

گرفتار شدہ افراد میں منشیات فروش سمیت منشیات کے عادی افراد بھی شامل ہیں، جنہیں پولیس کیجانب سے مختلف کارروائیوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد منشیات فروشوں اور منشیات کے عادی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بروری پولیس نے اعلیٰ حکام کے کہنے پر ہزارہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے کی ہے۔ جن کے نتیجے میں 22 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ان افراد میں منشیات فروش اور منشیات کے عادی افراد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 969398

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969398/کوئٹہ-پولیس-کی-منشیات-فروشوں-کیخلاف-کارروائیاں-متعدد-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org