0
Monday 20 Dec 2021 18:46

سندھ میں معاشی دہشتگرد آزاد ہیں، سندھ پولیس زرداری پولیس بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

سندھ میں معاشی دہشتگرد آزاد ہیں، سندھ پولیس زرداری پولیس بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پی ایس 88 ضمنی انتخابات کیس کے سلسلے میں  انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے، پراسیکیوشن کی جانب سے کیس کی کاپیاں فراہم نہ کرنے پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے مجھے ایک سیاسی دہشتگرد بناکر پیش کیا گیا ہے، میں ڈیڑھ ماہ تک جیل میں اپنے ناکردہ سزا میں گرفتار بھی رہ چکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا گناہ ہے کہ میں غریب عوام کی بات کرتا ہوں اور سندھ کے عوام کے وسائل لوٹنے والوں کو بے نقاب کرتا ہوں، ہمیں عمران خان کا سپاہی ہونے کی وجہ پر عدالتوں میں پیش ہونا پڑتا ہے، سندھ میں معاشی دہشتگرد آزاد ہیں، سندھ پولیس زرداری اور باجاری پولیس بن چکی ہے، سندھ پولیس تحریک انصاف کے ورکرز پر جھوٹے کیسز بنا رہی ہیں سندھ میں سیاسی انتقامی کارروائیوں کا سیاہ دور چل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش