QR CodeQR Code

گورنر سندھ کیجانب سے بلدیاتی ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا امکان

20 Dec 2021 19:05

ترمیم کے بعد 14 دسمبر کو یہ ترمیمی بل گورنر سندھ کو دستخط کیلئے دوبارہ موصول ہوا تھا، تاہم گورنر سندھ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس بل پر تمام اپوزیشن اور سندھ کی دیگر جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل کا معاملہ الجھتا جا رہا ہے، گورنر سندھ نے ایک بار پھر ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع گورنر سندھ کے مطابق سندھ بلدیاتی ترمیمی بل پر اس بار بھی گورنر کی جانب سے دستخط کا امکان نہیں ہے، سندھ حکومت نے گورنر کے اعتراضات کے بعد بل میں مزید ترمیم کی تھی۔ ترمیم کے بعد 14 دسمبر کو یہ ترمیمی بل گورنر سندھ کو دستخط کیلئے دوبارہ موصول ہوا تھا، تاہم گورنر سندھ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اس بل پر تمام اپوزیشن اور سندھ کی دیگر جماعتوں کو شدید تحفظات ہیں۔ بلدیاتی حکومت سے متعلق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے پروبیشنری افسران سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ فیصلے مقامی لوگوں، کمیونٹیز کی ضرورت کے مطابق کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی سے لوکل باڈیز اپنے علاقے اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے زیادہ مؤثر طریقے سے کام کر سکتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 969411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969411/گورنر-سندھ-کیجانب-سے-بلدیاتی-ترمیمی-بل-پر-دستخط-نہ-کرنے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org