QR CodeQR Code

کوئٹہ، اسلم رئیسانی کی جے یو آئی میں شمولیت کے امکانات

20 Dec 2021 20:44

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کو اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ جس پر اسلم رئیسانی نے ان سے مہلت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے ساتھی بلوچستان بھر میں ہیں۔ سب کو جمع کرنے میں وقت لگے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی جمعیت علمائے اسلام (ف) میں شمولیت کے امکانات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ایف کے قائد مولانا فضل الرحمان نے آج ساروان ہاؤس کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ملاقات کی ہے۔ جس میں انہوں نے سابق وزیراعلیٰ جو جو یو آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمان سے مہلت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بلوچستان کے دیگر ساتھیوں کو جمع کرنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سے قبل مولانا واسع اور جمعیت کے اراکین بھی آئیں تھے اور انہوں نے جمعیت میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ اسلم رئیسانی نے  جمعیت سے 30 سے 40 دن کا وقت مانگتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھی بلوچستان بھر میں ہیں۔ سب کو جمع کرنے میں وقت لگے گا۔


خبر کا کوڈ: 969428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969428/کوئٹہ-اسلم-رئیسانی-کی-جے-یو-آئی-میں-شمولیت-کے-امکانات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org