QR CodeQR Code

کوئٹہ، صوبے میں گیس لیکیج کے باعث حادثات میں اضافہ

20 Dec 2021 21:04

اس سے قبل بھی کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث متعدد ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں، جبکہ حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے انکی روکتھام کیلئے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں اور دیگر حادثوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سبی میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد بار ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات میں جھلسنے، زخمی ہونے اور جانبحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ان واقعات کی روکتھام کیلئے نہ ہی آگہی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان واقعات کا نوٹس لیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 969431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969431/کوئٹہ-صوبے-میں-گیس-لیکیج-کے-باعث-حادثات-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org