0
Monday 20 Dec 2021 21:04

کوئٹہ، صوبے میں گیس لیکیج کے باعث حادثات میں اضافہ

کوئٹہ، صوبے میں گیس لیکیج کے باعث حادثات میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکوں اور دیگر حادثوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج سبی میں واقع ایک گھر میں گیس بھر جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں متعدد بار ایسے ناخوشگوار واقعات پیش آئے ہیں۔ ان واقعات میں جھلسنے، زخمی ہونے اور جانبحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ان واقعات کی روکتھام کیلئے نہ ہی آگہی پروگرامز کا انعقاد کیا جارہا ہے اور نہ ہی ان واقعات کا نوٹس لیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 969431
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش