0
Monday 20 Dec 2021 21:22

مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل بھی افغانستان سے نکلے گا، لیاقت بلوچ

مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل بھی افغانستان سے نکلے گا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی  قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ او آئی سی وزرا اجلاس کی جانب سے افغانستان کے اقتصادی بحران اور خوراک کی امداد کے لیے فنڈز کا قیام اچھا اقدام ہے، او آئی سی اجلاس اتفاق رائے سے افغان عوام کی فتح اور طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیتے تو عالمی قوتوں پر دباو بڑھتا اور افغانستان کے اپنے منجمد فنڈز بحال ہو جاتے۔ افغانستان میں امن، استحکام اور انسانی المیوں سے بچاو صرف پاکستان نہیں عالمِ اسلام کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مسئلہ کشمیر وفلسطین کا حل بھی اِسی راستہ سے نکلے گا۔ اتحاد امت اور عالم اسلام کا دردِ مشترک قدرمشترک کے جذبے سے اکٹھا ہونے میں ہی مسلم دنیا عالمی استعماری، اسلام دشمن اور دہشت گرد قوتوں کے شکنجے سے آزاد ہو سکتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے مر کزی تربیت گاہ میں شمالی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور صوبائی وضلعی قائدین سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائے، ترازو نشان کو عوامی آرا پر ثبت کرنے کے لئے بھرپور رابطہ عوام مہم چلائی جائے۔ مفادپرست، محض سیاست اور انتخاب لڑنے والے مافیا سے عوام کی جان چھڑانی ہوگی۔ جماعت اسلامی عوامی خدمت کا شاندار ریکارڈ رکھتی ہے اور گلی محلوں، عوامی مسائل کا دہلیز پر حل کا عملی لائحہ عمل اور عملدرآمد جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش