QR CodeQR Code

یمنی پیشقدمی پر جارح سعودی رژیم خوفزدہ، الاصلاح پارٹی کے جنگجو سعودی سرحدی شہروں میں تعینات

20 Dec 2021 23:26

جارح سعودی شاہی رژیم جو صوبہ مأرب میں انصاراللہ فورسز کی تیز پیشقدمی کے باعث اپنے سرحدی شہروں کے سقوط کے حوالے سے سخت خوفزدہ ہے، نے یمن کے چند ایک شہروں میں سے مستعفی یمنی صدر کی حامی "الاصلاح پارٹی" کے جنگجوؤں کو واپس بلا کر اپنی جنوبی سرحد پر تعینات کر لیا ہے


اسلام ٹائمز۔ اہم یمنی شہر مأرب کی جانب انصاراللہ یمن کی تیز پیشقدمی پر جارح سعودی شاہی رژیم کو اس بات کا خوف لاحق ہو گیا ہے کہ یمنی مزاحمتی تحریکوں کی تیز پیشقدمی کے باعث کہیں اس کے سرحدی شہر بھی سقوط نہ کر جائیں جس کے باعث ریاض نے یمن کے مختلف شہروں میں موجود اپنے حمایت یافتہ جنگجوؤں کو واپس بلا کر اپنی جنوبی سرحد پر تعینات کر لیا ہے۔ عرب مجلے یمن نیوز کے مطابق ریاض کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں انتہائی عجلت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے جب یمنی افواج و عوامی مزاحمتی فورسز "جیزان" و "نجران" میں تیزی کے ساتھ پیشقدمی کرتے ہوئے سعودی عرب کی جغرافیائی گہرائی میں واقع اہم علاقوں کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش میں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس کے جواب میں جارح سعودی شاہی رژیم کی کوشش ہے کہ وہ مستعفی یمنی صدر کی حامی "الاصلاح پارٹی" کے جنگجوؤں کو یمنی صوبوں مأرب و حضرموت سے بلا کر اپنی جنوبی سرحد پر تعینات کر لے جبکہ ان فورسز کو صوبہ مأرب میں تعینات سعودی فوج کی مدد کے لئے بھیجا جانا تھا تاہم تبدیل ہوتی فوجی صورتحال کے باعث انہیں سعودی سرحدی شہروں میں تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ ان شہروں کو سقوط سے بچایا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 969462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969462/یمنی-پیشقدمی-پر-جارح-سعودی-رژیم-خوفزدہ-الاصلاح-پارٹی-کے-جنگجو-سرحدی-شہروں-میں-تعینات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org