0
Monday 20 Dec 2021 23:29

سعودی شاہی رژیم کمسن نوجوانوں کو سزائے موت نہ دینیکے وعدوں پر عمل نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی تنظیم

سعودی شاہی رژیم کمسن نوجوانوں کو سزائے موت نہ دینیکے وعدوں پر عمل نہیں کر رہی، انسانی حقوق کی تنظیم
اسلام ٹائمز۔ حجاز میں سرگرم انسانی حقوق کی تنظیم "یورپی سعودی تنظیم ESOHR" نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ سعودی شاہی رژیم تاحال کمسن نوجوانوں کو سزائے موت دے رہی ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم کا لکھنا تھا کہ کمسن نوجوانوں کے خلاف سزائے موت کے خاتمے کے بارہا وعدوں کے باوجود سعودی شاہی رژیم کی جانب سے متعدد بار ان وعدوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اس تنظیم نے لکھا کہ سعودی شاہی رژیم نے سلمان بن عبدالعزیز اور اس کے ولیعہد کے دورے میں کم از کم 12 کمسن نوجوانوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا ہے جن میں سے آخری مصطفی الدرویش ہے جس کی سزائے موت پر جولائی 2021ء میں عملدرآمد کیا گیا۔


واضح رہے کہ سعودی شاہی رژیم نے گذشتہ ماہ ہی مکی کاظم آل عبید کے خلاف سنائی جانے والی موت کی سزاء تصویب کی ہے جس کا تعلق حجاز کے شیعہ نشین مشرقی صوبے قطیف کے ام الحمام نامی علاقے سے ہے جبکہ قبل ازیں سعودی شاہی رژیم مسلم بن محمد المحسن نامی سیاسی قیدی کی سزائے موت پر بھی عملدرآمد کر چکی تھی۔
خبر کا کوڈ : 969463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش