QR CodeQR Code

پہلے سال ہی بائیڈن کی مقبولیت میں شدید کمی نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

20 Dec 2021 23:35

نئے امریکی صدر کی وائٹ ہاؤں میں تعیناتی کے پہلے سال ہی جوبائیڈن کی مقبولیت میں آنیوالی شدید کمی نے امریکی صدارتی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عالمی میڈیا کے مطابق عوامی رائے عامہ کے امریکی ادارے میرسٹ انسٹیٹیوٹ (Marist Institute for Public Opinion) کی جانب سے سوموار کے روز جاری ہونے والے اعداد و شمار نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی مقبولیت میں، انتخاب کے پہلے ہی برس آنے والی شدید کمی کو امریکی صدارتی تاریخ کی سب سے بڑی کمی قرار دیا ہے۔ میرسٹ پول کے مطابق نئے امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں تعیناتی کے پہلے سال ہی آدھے سے زائد یعنی 55 فیصد امریکیوں نے جوبائیڈن کی کارکردگی پر ناخوشی کا اظہار کر دیا ہے جبکہ 44 فیصد امریکی جوبائیڈن کے سخت مخالف ہیں۔

مذکورہ اعداد و شمار کے مطابق جوبائیڈن کی مقبولیت میں آنے والی یہ کمی صرف پہلے سال ہی 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ صرف اور صرف 41 فیصد امریکی ہی گذشتہ 1 سال کے دوران موجودہ امریکی صدر کی کارکردگی پر راضی ہیں۔ علاوہ ازیں امریکی چینل اے بی سی نیوز نے بھی آئیپسوس پولز (Ipsos poll) سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں موجود افراط زر اور مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے صرف اور صرف 28 فیصد لوگ ہی جوبائیڈن سے راضی ہیں جبکہ 69 فیصد امریکی اس اہم مسئلے میں بھی نئے امریکی صدر کے سخت خلاف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 969466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969466/پہلے-سال-ہی-بائیڈن-کی-مقبولیت-میں-شدید-کمی-نے-نیا-ریکارڈ-قائم-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org