0
Monday 20 Dec 2021 23:42

4 شہروں میں میئر کی سیٹیں جے یو آئی (ف) کے نام، پی ٹی آئی بہت پیچھے رہ گئی

4 شہروں میں میئر کی سیٹیں جے یو آئی (ف) کے نام، پی ٹی آئی بہت پیچھے رہ گئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پیچھے نہیں بہت پیچھے رہ گئی۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 61 تحصیل کونسلز اور 5 سٹی کونسلز کے لیے انتخابات ہونے تھے، لیکن بکا خیل تحصیل کونسل اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کونسل میں انتخاب نہیں ہوا۔ حکمران جماعت پشاور، بنوں، کوہاٹ، مردان میں سٹی میئر کی کوئی نشست نہیں جیت سکی۔ بنوں میں میئر کی نشست جے یو آئی کے نام رہی۔ پشاور میں بھی جے یو آئی نے پی ٹی آئی پر واضح برتری حاصل کرلی ہے۔ حکومت کو کوہاٹ اور مردان میں بھی سٹی میئر کے انتخاب میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خیبرپختونخوا کی چونسٹھ تحصیلوں کے چیئرمین میں سے جے یو آئی 17 نشستیں جیت کر سب سے آگے ہے۔ تحریک انصاف 10، عوامی نیشنل پارٹی 6 نشستیں جیت سکی ہے۔ آزاد امیدواروں نے 5 تحصیلوں میں میدان مار لیا۔ نون لیگ تین، جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کو ایک ایک نشست ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 969467
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش