0
Tuesday 21 Dec 2021 00:09

پاراچنار میں پاکستان پیپلزپارٹی کیجانب سے تحصیل آفس کا افتتاح

پاراچنار میں پاکستان پیپلزپارٹی کیجانب سے تحصیل آفس کا افتتاح
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تحصیل آفس کا افتتاح کیا گیا۔ ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی اور پی پی پی خیبر پختونخوا کے نائب صدر ساجد طوری نے فیتہ کاٹ کر آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع کرم کے تحصیل صدر حشمت بنگش، ڈسٹرکٹ صدر جلال بنگش، جنرل سیکرٹری حاجی جمیل حسین، انفارمیشن سیکرٹری تنویر حسین، چیف آرگنائزر کامران حسین، پی پی پی رہنماء مبشر حسن، سینیئر نائب صدر نذیر احمد، ملک اجمل حسین سمیت کثیر تعداد میں جیالوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تحصیل صدر حشمت بنگش کا کہنا تھا کہ آفس کے قیام کا مقصد پارٹی کو مزید فعالیت دینا ہے، اس موقع پر آنے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 969471
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش