0
Tuesday 21 Dec 2021 12:05

لاہور، ٹرین میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی

لاہور، ٹرین میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی
اسلام ٹائمز۔ تھانہ کوٹ لکھپت کی حدود میں ریل گاڑی میں بم کی جھوٹی اطلاع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ریلوے سٹیشن پہنچے، سرچ آپریشن کے بعد ٹرین کو کلیئر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایمرجنسی نمبر ون فائیو پر رائیونڈ سے آنیوالی ریل گاڑی میں بم کی اطلاع دی گئی، جس پر ریل گاڑی کو کوٹ لکھپت ریلوے سٹیشن پر روک لیا گیا۔ ٹرین سے تمام مسافروں کو اُتار کر تلاشی لی گئی۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ موقع پر پہنچی، سراغ رساں کتوں کی مدد سے ریل کے تمام ڈبوں کی چیکنگ کی گئی، چیک کرنے کے بعد ٹرین کو کلیئر کرکے منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ون فائیو پر بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے، جسے جلد حراست لے لیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 969539
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش