QR CodeQR Code

امریکی فوجیوں کا انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

21 Dec 2021 12:12

مریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں "ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں" میں حصہ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے 100 کے قریب ارکان کا ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں "ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں" میں حصہ لیا ہے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے فوجی اہلکاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے فروری 2021ء میں محکمہ دفاع کی صفوں میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔ یہ جائزہ اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان نے 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کیپیٹل ہل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 969540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/969540/امریکی-فوجیوں-کا-انتہا-پسندانہ-سرگرمیوں-میں-ملوث-ہونے-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org