0
Tuesday 21 Dec 2021 12:12

امریکی فوجیوں کا انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

امریکی فوجیوں کا انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج کے 100 کے قریب ارکان کا ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 100 کے قریب فوجیوں نے ایک سال کے دوران کسی نہ کسی شکل میں "ممنوعہ انتہا پسندانہ سرگرمیوں" میں حصہ لیا ہے۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد پینٹاگون نے فوجی اہلکاروں کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔ پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے فروری 2021ء میں محکمہ دفاع کی صفوں میں انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی پالیسیوں پر نظرثانی کا حکم دیا تھا۔ یہ جائزہ اس انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی فوج کے درجنوں سابق ارکان نے 6 جنوری کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے امریکی کیپیٹل ہل پر حملے میں حصہ لیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 969540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش